مہوبہ، 16 اکتوبر (یو این آئی)اتر پردیش میں مہوبہ ضلع کے چرکھاری حلقہ میں پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کے دوران ہوئے ہنگامہ کے معاملے میں بھٹیورا کے گرام پردھان سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا
ہے۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رام يش نے آج یہاں بتایا کہ 13 اکتوبر کو چرکھاری بلاک کے بھٹیورا واقع مڈل اسکول میں پولنگ مرکز پر بڑی تعداد میں لوگوں نے اچانک ہنگامہ کر کے گڑبڑی کرنےکی کوشش کی تھی۔